Sunday, September 8, 2024

احتساب عدالت نے غلطیوں سے بھرپور لندن فلیٹس اور فلیگ شپ ریفرنسز نیب کو واپس کر دئیے

احتساب عدالت نے غلطیوں سے بھرپور لندن فلیٹس اور فلیگ شپ ریفرنسز نیب کو واپس کر دئیے
September 11, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور بچوں کےخلاف دو ریفرنسز کی دستاویزات کی سکروٹنی مکمل کرلی۔ غلطیوں سے بھرپور لندن فلیٹس اور فلیگ شپ ریفرنسز نیب کو واپس کر دئیے۔ تکنیکی خامیاں دور کر کے 14 ستمبر تک دوبارہ ریفرنسز جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف اوران کےبچوں کیخلاف عبوری ریفرنسز میں نیب افسران نے مطلوب دستاویزات رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرا دی ہیں۔

نیب حکام مطلوب دستاویزات آٹھ  بند باکس میں لائے۔ دستایزات لندن میں ایوان فیلڈ پراپرٹی سے متعلق ہیں۔ ایوان فیلڈ کے عبوری ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز ، حسن ، حسین نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  رجسٹرار آفس احتساب عدالت اسلام آبادکی جانب سے دو ریفرنسز کی دستاویزات کی سکروٹنی مکمل کرلی ہے جبکہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اورعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں کئی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ریفرنسز میں بیشتر صفحات کے نمبر غلط درج ہیں ۔ کچھ صفحات پر نمبر ہی درج نہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ ریفرنسز میں بعض دستاویزات اضافی اور کچھ پرضروری لگائی نہیں گئیں۔ احتساب عدالت نے چودہ ستمبر تک سیکورٹنی مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے تکنیکی خامیوں کی وجہ سے لندن فلیٹس اور فلیگ شپ ریفرنسز نیب کو واپس کردیئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ تکنیکی خامیاں دور کر کے 14 ستمبر تک دوبارہ ریفرنسز جمع کرائے جائیں۔