Friday, May 10, 2024

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتربند گاڑی میں لانے سے روک دیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتربند گاڑی میں لانے سے روک دیا
November 19, 2020
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بکتربند گاڑی میں لانے سے روک دیا۔ عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیش کرنے کے لیے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس میں دائر درخواست پر جج جواد الحسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بکتر بند گاڑی کے باعث شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کمر کی تکلیف بڑھ رہی ہے۔