Sunday, May 12, 2024

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنیکا فیصلہ سنادیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنیکا فیصلہ سنادیا
December 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نیب کی جانب سے شہباز شریف اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر احتساب عدالت لاہور نے فیصلہ سنادیا، عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز و دیگر فیملی ممبران کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈ جمع کرایا گیا ، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر حافظ اسد اعوان  نے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف اور اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ  کی تحقیقات جاری ہیں ، اس کیس مین اب تک تین وعدہ معاف گواہ سامنے آچکے ہیں ،  گواہوں میں مشتاق  ،یاسر  ،شاہد رفیق شامل ہیں  ۔