Thursday, March 28, 2024

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع ‏کردی

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع ‏کردی
March 19, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کردی

احتساب عدالت میں خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا گیا جب کہ خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

جیل حکام کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی ،  جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں  قومی اسمبلی کا اجالس تو نہیں چل رہا ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ  اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہے جس وجہ سے سعدرفیق اسلام آباد میں  ہیں ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیشی افسر علالت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے کسی اور تفتیشی کو پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے  کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر لازمی حاضر ہو ۔

ایل ڈی اے سٹی کیس میں بھی احتساب عدالت نے ملزم احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار اپریل تک توسیع کر دی ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایل ڈی اے سٹی کی حتمی رپورٹ کہا تک پہنچی  جس پر تفتیشی نے بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی کی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہے، آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کرادیں گے۔