Monday, May 13, 2024

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کا اختیار صوبائی حکومت کو دے دیا

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کا اختیار صوبائی حکومت کو دے دیا
January 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ احتساب عدالت نے نیلامی کا اختیار صوبائی حکومت کو دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق اسحاق ڈار کے تمام بنک اکاونٹس سے پیسے نکوالنے کا حکم بھی صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ صوبائی حکومت کو اسحاق ڈار کی تمام گاڑیاں بھی قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا۔ اسحاق ڈار کا گلبرک لاہور میں ایک گھر اور چار پلاٹ بھی حکومت کو قبضے میں لینےکا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ حکومت چاہے تو گھر نیلام کرسکتی ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کی درخواست  دے رکھی تھی۔ احتساب عدالت نے کل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے کہ سابق وزیر خزانہ کی جائیداد نیلامی کا عدالت کو پورا اختیار ہے۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کیلئے احتساب عدالت نے فہرست تیار کی۔ گاڑیوں اور بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مرتب کیں۔