Saturday, May 18, 2024

احتساب عدالت نواز شریف کے بیٹوں کے کیس کی آج سماعت کرے گی

احتساب عدالت نواز شریف کے بیٹوں کے کیس کی آج سماعت کرے گی
November 14, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نیب عدالت میں نواز شریف کے بیٹوں کے اثاثوں کی ضبطگی سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔ عدم پیشی پر عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹوں کو اشتہاری قرار دئیے جانے کا امکان ہے۔
ادھر آمدن سےزائد اثاثوں کے حوالے سے اسحاق ڈارکیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں موجود ہیں۔ اس لیئے وہ احتساب عدالت پیش نہیں ہوں گے۔
اسحاق ڈار کے وکیل آج ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے جس میں اسحاق ڈار کی جگہ نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت مانگی جائے گی۔ خواجہ حارث عدالت میں درخواست دیں گے کہ ان کے موکل کی جگہ فیصل مفتی ایڈووکیٹ ان کی نمائندگی کریں گے۔