Thursday, April 18, 2024

احتساب عدالت میں شہباز شریف کا نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ

احتساب عدالت میں شہباز شریف کا نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ
November 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت میں شہباز شریف کا نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی ۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے کمر درد سے متعلق پوچھا۔ شہباز شریف نے کہا میاں صاحب جھوٹے کیس میں فرد جرم عائد کی جس کا ٹرائل کا سامنا کروں گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ خواجہ آصف نے شہباز شریف سے طویل سرگوشیاں کیں اور اہم پیغام بھی پہنچایا۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت جلد گزر جائے گا۔ شہباز شریف کا کمرہ عدالت میں سلمان شہباز سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ سلمان شہباز نے شہباز شریف سے خیریت دریافت کی۔