Tuesday, May 14, 2024

احتساب عدالت میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

احتساب عدالت میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر
February 20, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) احتساب عدالت راولپنڈی  میں نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی  جس میں بابر اعوان پیش ہوئے ۔ عدالت نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی ریکارڈ کا جائزہ لینا ہے ۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو طے شدہ ہے کہ پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی ہے ، تاخیر وزارت قانون کی وجہ سے ہوئی یہ ابھی طے ہونا باقی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس  کی سماعت ہوئی جس میں تینوں شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ دوران سماعت وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلام بھی ہوئی ۔