Wednesday, April 24, 2024

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی
July 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس مزید کارروائی کے لئے 7 اگست تک ملتوی کر دیا ۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے جھوٹ کا پلندہ تیار کیا ہوا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے حمزہ شہبازکی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کر دیں۔ لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سماعت، ہوئی ، دوران سماعت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نیب پر برس پڑے،بولے اس نے جھوٹ کا پلندہ تیار کیا ہوا ہے،آشیانہ ہاؤسنگ کا کیس وقت کا ضیاع ہے،ہماری حکومت نےتو خود فراڈ کو پکڑا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں کارروائی بڑھائی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت سات اگست تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ادویات میں تاخیربرتی جا رہی ہے،وزیر اعظم کے جیل میں سہولیات واپس لینے کے اعلان پر صحافی نے سوال نے کیا توشہباز شریف خاموشی سے چلتے بنے۔