Friday, May 10, 2024

احتساب عدالت لاہور کی شہباز شریف کو پیش ہونے کی آخری مہلت

احتساب عدالت لاہور کی شہباز شریف کو پیش ہونے کی آخری مہلت
December 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کو پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی ، عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر کو سات جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی ، سماعت جج  امجد نذیر چودھری نے کی ، شہباز شریف کے عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل عدالت  سے غیر حاضری ہیں ، عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے ۔ عدالت نے شہباز شریف کو پیش ہونے کا آخری موقع دےدیا۔ شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے  ۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزموں پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے  ، 86 میں سے 6 گواہان اب تک اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں ۔ نیب کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کے لئے 61 کروڑ روپے جمع کرائے ، پنجاب لینڈڈویلپمنٹ  کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا ، تین سال بعد بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا  ، کمپنیوں کی نا اہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔