Friday, May 17, 2024

احتساب عدالت لاہور نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری ختم کرنیکی اجازت دیدی

احتساب عدالت لاہور نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری ختم کرنیکی اجازت دیدی
April 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری ختم کرنے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے نیب کی جانب سے انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چودھری برادران کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر نیب کے تفتیشی افسر نے تفتیش کی رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ چودھری برادران کے خلاف تفتیش میں کوئی مواد ثابت نہیں ہوا جس پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ چودھری برادران پر ایل ڈی اے سٹی میں اٹھائیس پلاٹس کے غیر قانونی فروخت کی تحقیات چل رہی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین سے بھی پلاٹس سے متعلق تحقیقات میں پتا چلا کہ یہ چودھری برادران کے ملازم نے خریدے۔ تفتیشی افسرنے استدعا کی چودھری برادران کا ان پلاٹس سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کی جانب سے انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کرنے کی ہدایت کر دی۔