Friday, April 26, 2024

احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق کا تین روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا

احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق کا تین روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا
January 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق کا تین روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا، خواجہ سعد رفیق  اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ خواجہ سعد رفیق پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کی زیر حراست ہیں ، ذرائع کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کے بیرون ملک فرار کے خدشہ کے باعث انکے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست بھی دی اور انکا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا  تھی جس پر ان کے پاسپورٹس کو بلاک کر دیا تھا ۔ دوسری جانب پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرز میں شامل قیصر امین بٹ  خواجہ سعد اور خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون کا اصل مالک قرار دے چکے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ   ہم نے سوسائٹی کے کمرشل پلاٹ بیچ کر چودہ ارب روپے کمائے۔ پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرز میں شامل قیصرامین بٹ کے  میں دیے گئے بیان کے مطابق  خواجہ سعد اور سلمان رفیق پیراگون کے اصل مالکان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے انیس سوستانوے میں میرا پارٹنر بننے کی خواہش کی۔ خواجہ سعد نے ندیم ضیا کو ملوا کر بتایا کہ یہ کام کا بندہ ہے۔ خواجہ سعد، سلمان، ندیم ضیا اور میں نے مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ بنایا جس کا نام ائیر ایونیو رکھا گیا۔ خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے اپنے نام کاغذات میں سے نکال لئے جس سے میں اور ندیم ضیا برابر کے پارٹنر بن گئے۔ دو ہزار تین میں کمپنی کا نام تبدیل کرکے پیراگون سوسائٹی رکھ لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پیراگون کے کمرشل پلاٹوں کو بیچ کر ہم نے چودہ ارب روپے کمائے۔ سعدرفیق  نے دو ہزار تین میں دباؤ ڈال کر  پیراگون کو ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹاون سے رجسٹرڈ کروایا۔ جب بھی ضرورت پڑی انہوں نے پیراگون کے معاملات ٹھیک کروائے۔