Saturday, April 20, 2024

احتساب عدالت سے سزا کا ردعمل نہ آنے پر نوازشریف کو پارٹی قیادت پر غصہ

احتساب عدالت سے سزا کا ردعمل نہ آنے پر نوازشریف کو پارٹی قیادت پر غصہ
July 7, 2018
لاہور (92 نیوز) نوازشریف اور مریم نواز اپنی سزا کے خلاف احتجاج نہ ہونے  پر پارٹی قیادت سے شدید ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نےاپنے قریبی ساتھیوں سے رپورٹ طلب کی ہے کہ چیک کر کے بتائیں کہ پارٹی کے اندر کون ہمارے ساتھ گیم کر رہا ہے۔ مریم نواز شریف اور نوازشریف کی طرف سے ن لیگ کے اہم ذمہ داران کو ہدایت کی گئی تھی کہ سزا کی صورت میں فوری طور پرکم از کم پورے پنجاب میں احتجاج کا ماحول بنایا جائے۔ مریم کے میڈیا سیل نےمختلف ٹی وی چینلز سےجو فوٹیج لیکر لندن بھیجی ہے اور کسی بھی احتجاج میں دو سو کارکن بھی شامل نہیں تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو رپورٹ دی گئی ہے کہ آ پ کو تو سزا ہو گئی مگر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے الیکشن کمپین کے جلوسوں پر پتیاں نچھاور کی گئی ہیں۔