Wednesday, April 24, 2024

احتساب عدالت اسلام آبادنے شہبازشریف کا 6نومبرتک راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

احتساب عدالت اسلام آبادنے شہبازشریف کا 6نومبرتک راہداری ریمانڈ منظور کرلیا
October 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 7 نومبر تک کی توسیع کردی۔ دوسری جانب نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث کی واجد ضیا پرجرح آج بھی مکمل نہ ہوسکی۔ شریف برادارن  احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تین روزہ راہداری ریمانڈ مکمل پر جج محمد بشیر کے رو برو پیش کیا گیا۔ عدالتی استفسار پر شہباز شریف نے بتایا نیب والے مجھے یہاں لے کر آئے ہیں ، 7 نومبر کو یہ مجھے لاہور لے کر جائیں پھر واپس لےکر ائیں گے، میری کمر میں درد کا بھی مسئلہ ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک جاری رہے گا، استدعا ہے 9 نومبر تک راہداری ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں، انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنا ہے ، ریمانڈ میں صرف متعلقہ احتساب عدالت ہی توسیع کرسکتی ہے عدالت نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 7نومبر تک توسیع کردی۔ چھوٹے بھائی کے بعد بڑے بھائی نوازشریف بھی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے ، فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث کی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر اٹھویں روز بھی جرح مکمل نہ ہوسکی ۔ عدالت نے ملک میں امن و امان کی صورتحال باعث نوازشریف کو جانے کی اجازت دے دی ۔