Thursday, May 9, 2024

احتساب سب کا ہونا چاہیئے،نواز شریف کے لیئے اگلے چار ماہ اہم:منظور وسان

احتساب سب کا ہونا چاہیئے،نواز شریف کے لیئے اگلے چار ماہ اہم:منظور وسان
October 5, 2017

کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیر صنعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ جب تک سب کا احتساب نہیں ہو گا ملک آگے نہیں چل سکتا۔ انھوں نے نواز شریف کے لیے اگلےچار ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے۔
صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کراچی سائیٹ ایریا صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ترقیاتی کام مکمل ہونے کا افتتاح کردیا۔
انھوں نے آئندہ چار ماہ نوازشریف کے لیے بہت ہی اہم قرار دے دیئے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو قائل ہونے میں وقت لگے گا۔
منظوروسان نے زور دیا کہ احتساب سب کا ہوگا تو ملک آگے چلے گا۔ منظور وسان نے بتایا کہ خیرپورسی پیک کی وجہ سے اسپیشل اکنامک زون بن گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی کچھ سڑکوں پر پانی کھڑا ہے وہ نکال کر ان سڑکوں کو بھی ٹھیک کیا جائے گا۔