Thursday, April 25, 2024

احتجاجی نرسوں کا وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کی جانب مارچ ، پولیس نے واٹر کینن سے دھوڈالا

احتجاجی نرسوں کا وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کی جانب مارچ ، پولیس نے واٹر کینن سے دھوڈالا
July 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سندھ بھر سے آئی نرسوں کا احتجاج پندرہویں روز بھی جاری ہے ، احتجاجی نرسوں نے وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کی جانب مارچ کیا جس پر پولیس نے واٹر کینن سے دھو ڈالا۔ نرسوں کے احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی شامل ہیں،پولیس کی جانب سے نرسوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ، جس میں پی ٹی آئی کی رکن دعا بھٹو بھی متاثر ہوئیں ۔ پولیس کی جانب سے کچھ احتجاجی مظاہرین کو پکڑ بھی لیا گیا۔