Sunday, May 12, 2024

احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی برداشت نہیں کریں گے ، وزیراعظم

احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی برداشت نہیں کریں گے ، وزیراعظم
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایوان کا ماحول بہتر بنانے کیلئے اجلاس ہوا۔ وفاقی وزراء، پارٹی عہدیداروں اور اتحادیوں نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر دکھی ہوں۔ احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی پارلیمنٹ میں سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا۔ اس کیلئے نئے اصول و ضوابط مشاورت سے تیار کئے جائیں۔