Thursday, May 2, 2024

احتجاج پی ٹی آئی کا حق‘ رائیونڈ جانے کا فیصلہ پارٹی کرےگی : یوسف رضا گیلانی

احتجاج پی ٹی آئی کا حق‘ رائیونڈ جانے کا فیصلہ پارٹی کرےگی : یوسف رضا گیلانی
September 19, 2016
لاہور (92نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاحق ہے۔ اپوزیشن ہم ہیں اور پی ٹی آئی اپوزیشن کاحصہ ہے۔ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں کسی کی خواہش پر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہرگز حکومت کو نہیں بچا رہے۔ ہم آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی بڑی جماعت اور ایک ذمہ دار اپوزیشن ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن کے خلاف ہیں اور خود بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ عالمی دنیا نے کشمیر پر چپ سادھ رکھی ہے۔ بھارت بلوچستان کی بات کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی کے لیے آئین دیا، کرپشن کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ ملک کے لیے لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔