Sunday, September 8, 2024

احتجاج سے تنگ پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو ان کے متعلقہ اضلاع میں بھجوادیا

احتجاج سے تنگ پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو ان کے متعلقہ اضلاع میں بھجوادیا
January 13, 2016
لاہور(92نیوز)غربت اور بیروزگاری سے ستائے نابینا افراد صوبائی دارالحکومت میں زنجیرعدل ہلاتے اور احتجاج کرتے رہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر کوئی جوں تک نہ رینگی نوربصارت سے محروم احتجاجی مظاہرین کو پہلے ہوٹلوں میں محصور کیا گیا بعد ازاں انہیں ان کے متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا نابینا افراد کے مطابق حکومت نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ متعلقہ ڈی سی اوز انہیں نوکریوں پر لگوائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق  حکومت وقت سے بھیک نہیں روزگار نہ ملنے پر احتجاج کے لیے لاہور چلے آنے والوں نے جب  میٹرو بس سروس بند کر کے پورے لاہور کو چکرا دیا تو پھربھی حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اب بھی حسین وعدے کر کے ان سب نابینا افراد کو ان کے گھروں میں واپس بھجوا دیا گیا ہے نابینا افراد کے مطابق ان سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کے متعلقہ ڈی سی اوز ان کے لیے روزگار کا بندوبست کریں گے۔ اس حوالے سے لاہور میں نابینا افراد کے ایک نمائندہ وفد نے ڈی سی او لاہور سے ملاقات بھی کی نابینا افراد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کو ان کے لیے روزگار کا بندوبست کرنا ہو گا وگرنہ وہ پھر سے احتجاج شروع کر دیں گے۔