Monday, September 16, 2024

احتجاج ختم‘ پرائیویٹ سکول مالکان نے کل سکول کھولنے کا اعلان کر دیا

احتجاج ختم‘ پرائیویٹ سکول مالکان نے کل سکول کھولنے کا اعلان کر دیا
March 9, 2016
لاہور (92نیوز) پرائیویٹ سکولز مالکان نے دو روز تک سکول بند رکھنے کے بعد کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ساتھ ہی ایجوکیشن ایکٹ دو ہزار سولہ واپس نہ لینے پر سکول غیر معینہ مدت تک بند کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدرکاشف مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے بھر کے نجی تعلیمی ادارے جمعرات سے کھولنے کااعلان کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ متنازع تعلیمی ایکٹ کو واپس نہ لیا گیا تو ایک بار پھر تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند کر دینگے۔ کاشف مرزا نے کہا کہ ہڑتال فیسوں میں اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ متنازع تعلیمی ایکٹ کی وجہ سے کی اور ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ ادھر صوبے بھر کے اے اور اے پلس کیٹیگری کے نجی سکول دوسرے روز بھی بند رہے۔ لاہور میں سٹی سکولز، بیکن ہاوس، الائیڈ، لاکاس، سلامت سکول، سمارٹ سکولز اور لاہور گرائمرسکولز کے دروازوں پر تالے لگے رہے جبکہ دوسری جانب سرکاری‘ بی اور سی کیٹگری کے تمام سکول معمول کے مطابق کھلے رہے۔