Wednesday, May 8, 2024

احتجاج اور توڑ پھوڑ کے دوران 26کروڑ کا نقصان ہوا ، پنجاب نے رپورٹ جمع کرادی

احتجاج اور توڑ پھوڑ کے دوران 26کروڑ کا نقصان ہوا ، پنجاب نے رپورٹ جمع کرادی
November 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) آسیہ مسیح کی  بریت کے ردعمل میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ میں  26کروڑ کا نقصان ہوا ، پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق مظاہروں، دھرنوں اور توڑ پھوڑ سے نجی و سرکاری املاک کو 26 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگائی تھی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی فیصلے کے ردعمل میں جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس لیا تھا ۔