Friday, May 10, 2024

اجیت دوول کی منی لانڈرنگ کرنیوالوں سےسودے بازی مودی کی اجازت سے تھی ، امریکی ماہرین

اجیت دوول کی منی لانڈرنگ کرنیوالوں سےسودے بازی مودی کی اجازت سے تھی ، امریکی ماہرین
June 29, 2019
واشنگٹن ( روزنامہ 92 نیوز)  بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے نئے سربراہ سامانت گوئیل کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ سلامتی امور کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے ساتھ سودے بازی کرتے رہے ہیں۔ بھارت کے ایک بزنس مین پرشاد برادرز جن کا دبئی میں بھی وسیع پیمانے پر کاروبار ہے ،سامانت گوئیل نے ان کے ساتھ5 کروڑ روپے کی ڈیل فائنل کی تھی کہ اس رقم کے عوض انکے کیس ختم کر دئیے جائینگے ۔ بھارتی ادارے سی بی آئی نے وٹس ایپ کا ریکارڈ اپنے ذرائع سے حاصل کر لیا تھا، جس میں گوئیل نے پرشاد برادرز کو کہا کہ رقم ملنے کے بعد کاروائی شروع کر دی جائیگی ۔وزیر اعظم آفس میں بھی بات ہو گئی ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں تمام معاملات ٹھیک ہو جائینگے ۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اجیت دوول اور سامانت گوئیل وزیراعظم نریندر مودی کی رضامندی کے بغیر یہ ڈیل نہیں کر سکتے تھے ،پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق اجیت اور گوئیل ہندو توا تنظیم آر ایس ایس کے حمایت یافتہ ہیں انکا ماضی بتاتا ہے کہ وہ دہشت گرد کارروائیاں کر کے ان کا الزام مسلمانوں اور سکھوں پر لگا دیتے تھے ۔ را کے نئے چیف گوئیل پر منی لانڈرنگ ڈیلوں کے علاوہ کئی اور الزامات بھی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں بھارتی آئین میں تبدیلی کر کے آر ایس ایس منشور کو ہی آئین کا حصہ بنا دیا جائیگا۔