Thursday, May 2, 2024

اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نوازشریف نے بھارت کو دیا تھا،شیخ رشید

اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نوازشریف نے بھارت کو دیا تھا،شیخ رشید
May 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے بھارت کو دیا۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان پر الزام لگایا ہے ، نواز شریف عالمی سازش کے بڑے آلہ کار ہیں  اور دنیا کی سازش ہے کہ عدلیہ اور فوج کو کمزور کیا جائے ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملتان کے اسٹیڈیم میں نواز شریف کا پوسٹ مارٹم کروں گا،حکمرانوں کی وجہ سے ڈالر 119 روپے کا ہو گیا  ، ریلوے چل رہی ہے نہ ہی اسٹیٹ چل رہی ہے ۔