Friday, April 26, 2024

اجلاس میں کون شرکت کرے گا کون نہیں، یہ میری صوابدید ہے ، عمران خان

اجلاس میں کون شرکت کرے گا کون نہیں، یہ میری صوابدید ہے ، عمران خان
April 2, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا اجلاس میں کون شرکت کرے گا کون نہیں، یہ میری صوابدید ہے۔

 شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا تو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیا اور کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے۔ انھوں نے زراعت پالیسی پر خود جہانگیر ترین کو اسائنمنٹ دی تھی۔ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، جہانگیر ترین سے بطور ایکسپرٹ بریفنگ لی گئی تھی۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کون شرکت کرے کون نہیں؟ یہ فیصلہ کرنا بطور وزیراعظم ان کی صوابدید ہے۔ انھوں نے کہا کہ شاہ محمود، جہانگیر ترین سینیئر رہنما ہیں، دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پوری پارٹی ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔