Sunday, September 8, 2024

اجلاس میں نوازشریف کو سب اچھا کی رپورٹ !!! کتنے ٹارگٹ کلرز کیخلاف چالان پیش کیا: وزیر اعظم کے سوال پر آئی جی کی خاموشی

اجلاس میں نوازشریف کو سب اچھا کی رپورٹ !!! کتنے ٹارگٹ کلرز کیخلاف چالان پیش کیا: وزیر اعظم کے سوال پر آئی جی کی خاموشی
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واضح نہیں، خراب کوالٹی کے کیمرے لگانے پر بھی ایکشن لیا جائے، کپتان تفتیش کا عمل بہتر بنائیں ورنہ ملزم رہا ہوتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کو رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے سکیورٹی معاملات پر تحفظات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واضح نہیں، خراب کوالٹی کے کیمرے لگائے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ ایکشن لیں۔ آئی جی نے بتایا کہ رشید گوڈیل پر ہونے والے حملے کی فوٹیج واضح کرنے کےلئے لندن بھیجی گئی ہے۔ نواز شریف نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ کراچی آپریشن سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوشن سروس شروع کی جائے۔ جب تک ناقص تفتیش چلتی رہے گی ملزم رہا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو اچھا کام کرے گا اس کو انعام بھی دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ ایک موقع پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قتل و غارت اور بھتہ خوری کم ہوئی ہے جس پر وزیراعظم نے سوال داغا کہ آپ نے کتنے ٹارگٹ کلرز کیخلاف چالان پیش کیا جس پر آئی جی خاموش ہو گئے۔