Saturday, May 11, 2024

اجرت مانگنے پر مالک نے مزدور بچے کا ہاتھ کاٹ دیا

اجرت مانگنے پر مالک نے مزدور بچے کا ہاتھ کاٹ دیا
September 15, 2019
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں انسانیت سوز واقعے میں  اجرت کے پیسے مانگنے پر مالک نےمزدور کا ہاتھ کاٹ دیا۔ گوجرانوالہ کا مزدور بچہ احتشام  ، محمد حسین نامی شخص کے آرے پر کام کرتا تھا ، جہاں اجرت مانگنا اس کا جرم بن گیا اور  جلاد مالک نے  احتشام کا ہاتھ آرے میں دیدیا۔ بچے کے والد نے کہا کہ ظالم  مالک نے بچے کا ایک ہاتھ کاٹ  کر اسے زندگی بھر کیلئے معذور کردیا ،بیٹے کی یہ حالت اس غریب باپ سے نہیں دیکھی جا رہی ہے ۔ 92نیوز نے گوجرانوالہ میں  پیش آنے والے اس انسانیت سوز واقعہ کی خبر نشر کی تو پولیس حکام حرکت میں آ گئے  اور سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔