Sunday, September 8, 2024

ماضی میں اسٹیبلشمنٹ‘ عدلیہ اور سیاستدانوں سے بھی غلطیاں ہوئیں : بلاول

ماضی میں اسٹیبلشمنٹ‘ عدلیہ اور سیاستدانوں سے بھی غلطیاں ہوئیں : بلاول
January 11, 2016
لاہور (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار میں آنا باعث فخر ہے۔ ماضی میں عدلیہ‘ اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں سے غلطیاں ہوئیں۔ ناکامی کے قصور وار سب ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ابھی تک سپریم کورٹ میں کوئی خاتون چیف جسٹس کیوں نہیں بنائی گئی؟ بلاول نے سیاسی بیانات کے بجائے ماضی کی غلطیوں کا ذکر کیا۔ وکلاءکی قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو آج لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے جہاں انہوں نے الٹی سیدھی اردو کے بجائے انگریزی میں خطاب کو ترجیح دی مگر اس مرتبہ بھی جذبات کی عکاسی کرنا نہ بھولے۔ انہوں نے کہا جمہوریت انہی وکلاءکی مرہون منت ہے۔ اپنی تقریر میں ذوالفقار بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ آمریت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا۔ یہی وجہ ہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ‘ عدلیہ اور سیاستدانوں سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ بلاول سے سوال اٹھایا کہ ابھی تک سپریم کورٹ میں کوئی خاتون چیف جسٹس کیوں نہیں بنائی گئی؟ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ماضی کی غلطیوں پر بات کے ساتھ آئینی اصلاحات کی بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل سسٹم میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ بلاول نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لئے چیف جسٹس سے مشاورت پر حیرانگی کا بھی اظہار کیا۔