Sunday, September 8, 2024

اجتماعی زیادتی کیس : عدنان نے بہانے سے بلا کر زیادتی کی : طالبہ کا بیان ریکارڈ

اجتماعی زیادتی کیس : عدنان نے بہانے سے بلا کر زیادتی کی : طالبہ کا بیان ریکارڈ
January 13, 2016
لاہور (92نیوز) اجتماعی زیادتی کیس میں متاثرہ طالبہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ عدنان ثناءاللہ نے تحفہ دینے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق بیان ریکارڈ کرانے کےلئے دی گئی چوتھی تاریخ پر متاثرہ طالبہ کینٹ کچہری میں خاتون مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئی۔ طالبہ نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا ملزم عدنان ثناءاللہ سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ تھا۔ عدنان ثناءاللہ نے سالگرہ کا تحفہ دینے کے بہانے سے بلایا۔ لڑکی کے مطابق عدنان نے اس کے سامنے گاڑی میں بوتل خریدی اور اسے ہوٹل لے گیا۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں ماجد اور بلال نامی ملزمان بھی موجود تھے۔ وہاں اسے شراب پلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی کے مطابق ملزم عدنان ثناءاللہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔