Friday, April 19, 2024

اثاثے کیس : وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا

اثاثے کیس : وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا
February 27, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کی احتساب عدالت میں پیشی ملزم سے برآمد ہونے والی شراب کی 118 بوتلیں عدالتی کٹہرے میں مشاہدے کے لئے رکھ دی گئیں صرف سولہ بوتلوں کی قیمت چار لاکھ تک نکلی ملزم  نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ تفصیلات کےمطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے کی۔ ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت چیمہ عدالت میں پیش ہوئے تو ان سے برآمد ہونے والی شراب کی 118 بوتلیں بھی عدالتی کٹہرے میں مشاہدے کے لئے رکھ دی گئیں۔ صرف 16 بوتلوں کا مشاہدہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ  ان کی قیمت چار لاکھ تک ہے۔ مزید بوتلوں کا مشاہدہ کیا جارہا ہے،  شراب کی بوتلوں کی  مالیت 21 لاکھ بتائی گئی ہے۔ کیس کی سماعت13 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔