Thursday, April 18, 2024

اثاثے چھپانے کا الزام ، کیپٹن صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اثاثے چھپانے کا الزام ، کیپٹن صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
May 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن ریٹائرڈ محمد  صفدر  کےخلاف  اثاثے  چھپانے کے الزام پر  الیکشن کمیشن میں درخراست  دائر کر دی گئی  ہے۔ تفصیلات کےمطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کے بارے میں غلط گوشوارے جمع کرائے جو الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ اس بات کا انکشاف نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام مقابل میں ہوا۔ نوابزادہ صلاح الدین سعید این اے اکیس مانسہرہ دو سے  تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا تھا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہونے پر وہ اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار پا سکتے ہیں۔