Friday, April 26, 2024

اثاثہ ڈکلیریشن اسکیم میں دی گئی توسیع کا آج آخری روز

اثاثہ ڈکلیریشن اسکیم میں دی گئی توسیع کا آج آخری روز
July 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اثاثہ ڈکلیریشن اسکیم میں دی گئی  توسیع  کا آج آخری  روز ہے ،  اسکیم ختم ہونےکےبعدکالادھن رکھنےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہےکہ اسکیم میں توسیع سے 80 ہزارسےایک لاکھ فائلرز فائدہ اٹھائیں گے۔ اثاثہ ڈکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا آج آخری روز  ہے ، اسکیم ختم ہونے کے بعد  کالا دھن   رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون  ہو گا ۔ بے نامی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم یکم جون کو  متعارف کرائی گئی  جس کی میعاد 30 جون تھی ۔ ایف بی آر کے محتاط ا ندازہ کے مطابق 30 جون تک   اسکیم  سے20 ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کیے ، 30 ہزار افراد نے صرف گوشوارے داخل کرائے جبکہ  کل قریبا  34 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ حکومت کی جانب سے اثاثہ ڈکلیریشن اسکیم میں3 دن کی توسیع  کر دی گئی ہے  ، ایف بی آر کے مطابق توسیع سے ان فائلرز کو فائدہ ہوگا جو درخواستیں دے چکے ہیں ۔ اب سکیم کے فائلرز کو ظاہر کردہ رقوم بنک میں ڈیپازٹ  بھی نہیں کرنا پڑیں گی، چیئرمین  ایف بی آرنے  دعویٰ کیا ہے  کہ اسکیم میں توسیع سے 80 ہزار سے ایک لاکھ فائلرز  فائدہ اٹھائیں گے ، تاہم اس حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ ئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اثاثہ جات اسکیم ختم ہونے کے  کالا دھن رکھنے والوں  کے خلاف کارروائی  شروع ہو گی ، بیرون ملک  اثاثے یا وہ کمپنیاں جن سے سالانہ1کروڑ روپے تک کی ٹیکس وصولی ممکن ہے، انہیں چھپانے کی صورت میں قید کی  سزا3سال کر دی گئے ہے  جبکہ جرمانے کی شرح5لاکھ  کر دی گئی ۔ فنانس بل میں ایک بڑی تبدیلی  کی گئی ہے جس کے بعد  ایسے افراد  جو بیرون ملک اثاثے چھپائیں گے یا آف شور کمپنیوں سے آمدن   ظاہر نہیں کریں گے اس کی سزا3سال قید اور 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگی۔