Wednesday, April 24, 2024

اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور

اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور
April 14, 2021

لاہور (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ رہائی کا پروانہ مل گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو پچاس، پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

نیب کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔ نشاندہی کی کہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے جن کا تعلق کہیں نہ کہیں شہباز شریف سے تھا۔

گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ 110 گواہوں میں سے صرف 10 کے بیانات ریکاڑ ہوئے۔ کسی نے بھی نہیں کہا کہ شہباز شریف ملزم ہیں لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد ہی صحیح لیکن انصاف ملا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی جھوٹے مقدمات سے سرخرو ہوئے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ نے عید کے بعد حکومت مخالف بھرپور تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیا۔