Tuesday, April 23, 2024

اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور
February 24, 2021

لاہور (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت نے دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ حمزہ شہباز کے مچلکے جمع ہونے کے بعد روبکارجاری کی جائے گی۔ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پہلے ہی ہو چکی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے اللہ کا شکر ہے  حمزہ کی ضمانت ہو گئی ۔ حمزہ شہباز کی واپسی ان کو مزید مضبوط کرے گی۔

حمزہ شہباز کے 3 اپریل 2019 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، 11 جون 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ۔ نیب نے 11 جون کو حمزہ شہباز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا تھا ۔ حمزہ شہباز 84 روز تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے۔ 11 فروری 2020ء کو لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کی ۔ 22 جنوری 2021ء کو سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔