Saturday, May 11, 2024

اثاثہ جات کیس ، منظور وسان کیخلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

اثاثہ جات کیس ، منظور وسان کیخلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم
December 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  نیب کی جانب سے بتایا یا کہ  انکوائری مکمل کر لی گئی ہے ، ریفرنس منظوری کے لئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے ۔ عدالت نے نیب کو 12 فروری تک ریفرنس دائر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے نئے سال کو خطرناک اور تبدیلی کا سال قرار دیدیا ، کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے ، بہت تبدیلیاں ہوں گی ، بہت سے لوگ تبدیل ہو گے ، بہت سے نئے آئیں گے ۔ نواز شریف سے متعلق منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف کی جلد واپسی ممکن نہیں ، نئے سال میں آئیں گے ، آصف زرداری کا کیس سندھ کا ہے ،سندھ میں منتقل ہونا بہت ضروری ہے ،  زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے،  ایک کو ریلیف دیا ہے تو دوسروں کو بھی ملنا چاہیے۔ رہنما پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ سختیاں نئی نہیں ہے ، پہلے بھی جیل جا چکے ہیں ، قربانیاں دی ہیں ،   ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ہماری فتح ہوگی،  حکومت کی تبدیلی تک عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔