Sunday, September 8, 2024

اثاثہ جات کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جنوری تک توسیع

اثاثہ جات کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جنوری تک توسیع
January 12, 2021

لاہور (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، قائد حزب اختلاف نے اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے سلمان سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

شہباز شریف سے کمرہ عدالت میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، طلال چودھری و دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی، صدر ن لیگ نے سیاسی اُمور پر مشاورت کی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں اور ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔