Saturday, May 11, 2024

اثاثہ جات کیس ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع

اثاثہ جات کیس ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

احتساب عدالت میں شہبازشریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ صحت کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا شکریہ لیکن ضروری ٹیسٹ ابھی تک نہیں کئے جا سکے۔ مزید بولے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے متعلق سچ بتانا چاہتا ہوں، ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی۔ میں نے پنجاب کی بہتری کے لئے انتھک محنت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے لئے بہت قابل احترام ہیں ۔ کیس کے دورن سیاسی دلائل نہیں ہونے چاہئیں۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگرکرپشن نہیں ہوئی تو آپ پریشان نہ ہوں۔

میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ حکومت نے ملک کرپشن منڈی بنا دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفرالحق بھی عدالت پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن حسب معمول پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل کرتے رہے۔

اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔