Thursday, April 25, 2024

اثاثہ جات کیس، شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

اثاثہ جات کیس، شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری
July 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع کر دی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ حمزہ شہباز شریف کو کورونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے اثاثہ جات ان کی آمدنی سے زائد ہیں جنکی نیب 2003 سے 2007 کے درمیان بننے والے اثاثہ جات کی تفتیش کر رہا ہے۔ حمزہ شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر بعد عدالت نے طلب کر رکھا تھا۔ ادھر دوسری جانب نیب نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس کی بھی منظوری دیدی۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے عبداللہ شاہد خاقان کو بھی ملزم نامزد کردیا۔