Thursday, May 9, 2024

اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع
October 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی گئی۔ خورشید شاہ پر الزامات اپنی جگہ مگر چاہنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔ جہاں ملک بھر میں ان سے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں وہیں پولیس اہلکار بھی شاہ جی کے مرید ہیں۔  اثاثہ جات ، کیس ، خورشید شاہ ، جسمانی ریمانڈ ، 6 روز ، توسیع خورشید شاہ سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے تو ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ملنے کیلئے پہنچ گئی۔ احتساب عدالت کے باہر وردی میں ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر بھی شاہ صاحب کا مرید نکلا۔ خورشید شاہ سکھر کی احتساب عدالت میں داخل ہوئے تو وہاں موجود سندھ پولیس کے سب انسپکٹر نے شاہ صاحب کے ہاتھوں پر بوسہ لیا۔ سب انسپکٹر کی عقیدت پر شاہ جی خود بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ اس کے علاوہ بھی خورشید شاہ کے چاہنے والے موجود ہیں۔ گزشتہ دور میں لیگی رہنما پرویز رشید خورشید شاہ سے ملنے کیلئے پہنچے تو جھک کر گھٹنوں کو ہاتھ لگانا نہ بھولے۔ یہ معاملہ بھی کافی عرصہ ملکی میڈیا پر چھایا رہا۔