Tuesday, April 30, 2024

اثاثہ جات کی  تفصیلات جمع نہ کرانیوالے 272ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

اثاثہ جات کی  تفصیلات جمع نہ کرانیوالے 272ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
October 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے دوسو بہتر ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ،معطل اراکین تفصیل جمع کرانے تک کسی قسم کی قانون سازی یا سپیکر کے انتخاب مں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے گیارہ سو چوہتر اراکین پارلیمنٹ کو تیس ستمبر تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔اس ضمن میں یاد دہانی کے پانچ خطوط بھی لکھے گئے اور پندرہ اکتوبر تک کی رعایتی مدت بھی دی گئی تاہم رعایتی مدت بھی گزر جانے کے باوجود دو سو بہتر اراکین پارلیمنٹ نے تفصیل جمع نہیں کرائی،جس پر الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ معطل ہونے والے ارکان تفصیل جمع کرانے تک کسی قسم کی قانون سازی یا سپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،معطل کئے جانے والوں میں سینیٹ کے تیرہ قومی اسمبلی کے باسٹھ پنجاب اسمبلی کے ایک سو تئیس سندھ  اسمبلی کے چھبیس بلوچستان کے نو اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتالیس ارکان شامل ہیں ۔معطل ہونے معروف ارکان میں سردار یوسف ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،خالد مقبول صدیقی ،غوث محمد خان نیازی ،محمد علی خان سیف ،محمد فروغ نسیم،ہلال الرحمان ،تاج محمد آفریدی ۔امین الحسنات ،محسن نواز رانجھا ،عامر ڈوگر ،اویس لغاری ،جمشید دستی، رشید گوڈیل،مولانا محمد خان شیرانی، علی حسن گیلانی ،مہرین رزاق بھٹو ،اقبال ظفر جھگڑا،راحیلہ مگسی ، شاہی سید ،حاصل بزنجو،تاج حیدر ،امیم فہیم ،شفقت محمود،خرم دستگیر شامل  ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے علی نواز مہر ، سہیل انور،جام خان شورو ،اور مکیش کمار چاولہ کی رکنیت بھی  معطل کردی گئی ہے