Thursday, April 25, 2024

اثاثہ جات ریفرنس ، تین گواہوں سمیت گواہ اشتیاق احمد 5 ستمبر کو طلب

اثاثہ جات ریفرنس ، تین گواہوں سمیت گواہ اشتیاق احمد 5 ستمبر کو طلب
August 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس  کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہوں سمیت گواہ اشتیاق احمد کو مزید دستاویزات کے ساتھ 5 ستمبر کو طلب کر لیا ۔ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے ۔ استغاثہ کے گواہان عمر دراز اور بشارت محمود کا بیان قلمبند کیا گیا ۔ بشارت محمود کا تعلق نیب سے ہے ۔ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بشارت محمود کا کہنا تھا نیب راولپنڈی میں 2004 سے کلرک کی خدمات سرانجام دے رہا ہوں ۔ یکم نومبر 2017 کو نیب لاہور سے کال آف نوٹس ملا تھا ۔ عدالت نے شریک ملزم سعید احمد کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دی جبکہ آئندہ سماعت پر مزید تین گواہوں اشتیاق احمد، محسن احمد اور طارق سلیم کو طلب کیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اشتیاق احمد کو مزید دستاویزات کے ساتھ 5 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔