Saturday, April 27, 2024

اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
December 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے اتوار بازار میں مہنگائی کا سونامی آ گیا۔ سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ خریدار دام سن کر چکرانے لگے۔ بھنڈی170 روپے، ٹماٹر 100 روپے، سبز توری 90 روپے، کریلا 100 روپے، مٹر 110 روپے، سبز مرچ 96 روپے، پھول گوبھی 74 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی سن کر خریدار پریشان ہو گئے۔ سیب 100 سے 130  روپے، انار 200 سے 250 روپے اور انگور 170 روپے فی کلو میں مل رہے ہیں۔ دکاندار بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آرہے ہیں۔ کہتے ہیں سبزی اورپھل منڈی سے ہی مہنگا مل رہا ہے۔ اتوار بازار میں تو مہنگائی ہے ہی عام مارکیٹ میں اشیائے خورونوش اس سے کئی زیادہ داموں پرفروخت کی جارہی ہیں۔