Saturday, April 27, 2024

اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، دکاندار من مانی کرنے لگے

اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، دکاندار من مانی کرنے لگے
August 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دکاندار من مانی کرنے لگے۔ ادرک 496 روپے ، لیموں 150 میں فروخت ہونے لگا۔ اتوار بازار یوں تو سستے گردانے جاتے ہیں لیکن آج کل یہاں مہنگائی کا راج ہے۔ ٹماٹر 58 روپے ، ادرک 496 اور کدو 100 روپے کلو میں مل رہا ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ خریداروں کو تو مہنگائی ستا ہی رہی ہے لیکن دکاندار بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔ پشاور موڑ کے اس اتوار بازار میں خریداروں کی بڑی تعداد اس لیے آتی ہے کہ مارکیٹ کی نسبت یہاں اشیائے خورونوش سستی ملے گی لیکن سہولت کے لیے لگائے یہ بازاروں میں بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ انتظامیہ بھی مہنگائی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔