Monday, May 13, 2024

اتوار بازار بھی مہنگے ، اشیاء سرکاری نرخ نامے سے 100 روپے تک مہنگی فروخت ہوتی رہیں

اتوار بازار بھی مہنگے ، اشیاء سرکاری نرخ نامے سے 100 روپے تک مہنگی فروخت ہوتی رہیں
March 28, 2021

لاہور (92 نیوز) اتوار بازار نام کے ہی سستے رہ گئے ، سرکاری نرخ نامے میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں چیزیں سرکاری نرخ نامے سے 50 سے 100 روپے مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

لاہور میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 355 روپے فی کلو مقرر ، عوام کی سہولت کیلئے بنائے گئے اتوار بازاروں میں بھی اشیائے خورونوش صرف نام کی سستی ہیں،بھنڈی 207، ادرک 277، ٹینڈے 192 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری پریشان ہیں۔

سبزیوں کی دیکھا دیکھی پھلوں کی بھی اونچی اڑان اتوار بازار میں کنو 175،کیلا 120 روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگا، کھجور 225 روپے فی کلو میں فروخت جبکہ اوپن مارکیٹ میں دام کئی گنا زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔

مہنگائی سے ستائے عوام بازاروں سے خالی شاپر اور ٹرالیاں لیکر گھر جانے پر مجبور ہیں۔