Tuesday, May 7, 2024

اتنے ثبوت ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے،کسی دباؤمیں نہیں آؤنگا،آخری حدتک جاؤنگا،وزیراعظم

اتنے ثبوت ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے،کسی دباؤمیں نہیں آؤنگا،آخری حدتک جاؤنگا،وزیراعظم
October 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ اتنے ثبوت مووجد ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے ، کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا، آخر تک جاؤں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کتے ہوئے کہا کہ  شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے ، نیب کا کوئی کیس ہمارے دور میں شروع نہیں ہوا ، انتظامی سطح پر ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، بیورو کریسی میں پرانی حکومت کے لوگ ہر جگہ بیٹھے ہیں۔سیاسی بیورو کریسی اور پولیس ہمارا کام خراب کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کئی اہم پہلوؤں پر گفتگو کی، اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہے ، شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے تھے ، ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے مزید نہیں ڈالنا چاہتے ، احتساب سےخوفزدہ لوگ این آراوکرناچاہتےہیں، حکومت کیخلاف کام کرنیوالوں میں زیادہ ترافرادکواپنےخلاف احتساب کاڈرہے۔ ملکی معیشت اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت  کے حوالے سے کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ قواعد وضوابط طے کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے ، بجلی کی قیمت نہ بڑھاتےتوگردشی قرضےمزیدبڑھ جاتے، پاکستان سنگین صورتحال سے دوچار ہے ، حکومت کے پاس قرض لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ چند ماہ یقیناًسخت ہونں  ے پھر پاکستان بہتر پوزیشن میں ہوگا ۔  نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  چیئرمین نیب سے معمول کی ملاقات تھی ، اپوزیشن نے اس معاملے پر سیاست کی ، اپوزیشن کے ساتھ نیب قوانین میں اصلاحات کے لئے بھی تیار ہیں  اور حکومت نیب کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔