Wednesday, April 24, 2024

اتنی بھاری سکیورٹی میں تو شام اور عراق میں بھی میچ کرایا جاسکتا ہے:عمران

اتنی بھاری سکیورٹی میں تو شام اور عراق میں بھی میچ کرایا جاسکتا ہے:عمران
March 2, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک بار پھر گرج پڑے کہتے ہیں یہ انتہائی احمقانہ فیصلہ ہے۔ سٹیڈیم کے اندر 30ہزار تماشائی جبکہ باہر 60ہزار اہلکارہونگےبھاری سکیورٹی حصار میں میچ ہوگا تودنیا کوپیغام جائیگا کہ پاکستان میں حالات خراب ہیں ۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ صرف فائنل ہی نہیں۔ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میںہونے چاہئیں تھے۔ ۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانا تھی تو پھر فائنل لاہور میں کرانے کا اس سے زیادہ احمقانہ فیصلہ ہوہی نہیں سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ ملک میں سکیورٹی خطرات ہیں حکومتی انتباہ پر تحریک انصاف نے جلسے منسوخ کردیئے سیاسی سرگرمیاں بھی محدود کردیں لیکن یہ خود پی ایس ایل کے فائنل کا رسک لے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور نہیں جارہے ان کا اصل میچ تو پانامہ ہے۔ سونامی ٹری منصوبے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 75کروڑ درخت لگا کر  10چھانگا مانگا کے جنگل اگا دیئے ۔ عمران خان نے سونامی ٹری منصوبے کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا۔