Saturday, May 11, 2024

اتنا وقت نہیں کہ کسی کی سلیکشن کیلئے چیف سلیکٹر کو فون کروں ، وسیم اکرم

اتنا وقت نہیں کہ کسی کی سلیکشن کیلئے چیف سلیکٹر کو فون کروں ، وسیم اکرم
March 20, 2021

کراچی (92 نیوز)قومی ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا،اتنا وقت نہیں کہ کسی کی سلیکشن کیلئے چیف سلیکٹرکو فون کروں ،بورڈ میں نہیں ہوں اور پھر بھی اثرورسوخ ہے تو ان کے لیے شاباش ہے ۔

کرکٹ کمیٹی کے رکن سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ہی کمیٹی پر انگلی اٹھا دی، کہتے کون سی کرکٹ کمیٹی؟، جس کا سال میں ایک ہی اجلاس ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے وہاں کی پچز مختلف ہوں گی، قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہو ئے وسیم اکرم نے کہا قومی ٹیم کی سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتا ، اتنا وقت نہیں کہ کسی کی سلیکشن کے لئے چیف سلیکٹر کو فون کروں، ایسی خبریں پھیلانے والے فارغ لوگ ہیں ۔

وسیم اکرم نے کہا شرجیل خان نے فٹنس پر کام کرنے کا وعدہ کیا لیکن اوپنر کو فٹنس انٹرنیشنل معیار کے مطابق کرنا ہوگی، کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں مشکلات کا سامنا تھا ۔ سوئنگ کے سلطان نے کہا محمد وسیم کا کام قومی اسکواڈ کی سلیکشن ہے، کپتان اور چیف سلیکٹر کے درمیان بحث ہوتی ہے ، اسے ایشو نہیں بنانا چاہیے۔