Monday, September 16, 2024

اتردیش میں مظالم بڑھنے پر دلتوں نے اسلام قبول کرنے کی دھمکی دے دی

اتردیش میں مظالم بڑھنے پر دلتوں نے اسلام قبول کرنے کی دھمکی دے دی
April 11, 2016
اترپردیش (ویب ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم بڑھ گئے جس پر بھارتی ریاست اترپردیش کے دلتوں نے فیصلہ کر لیا کہ حکومت انصاف کرے ورنہ ہندو مذہب تبدیل کرکے اسلام اپنا لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں نچلی ذات کے دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ کبھی دلتوں کو زندہ جلایا جاتا ہے تو کبھی انھیں زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا جاتا ہے مگر اب دلتوں نے حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اترپردیش میں ایک ہزار دلتوں نے حکومت کو ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام اپنانے کی دھمکی دی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دلت خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور عصمت دری کے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور انھیں انصاف مہیا کیا جائے مگر بھارت میں گنگا الٹی ہی بہتی ہے۔ بجائے پولیس دلتوں کی آواز سنتی پولیس نے روایتی بیان داغ دیا کہ پولیس تفتیش کررہی ہے۔ اگر کوئی پریشانی ہے تو دلت پولیس سے رجوع کریں۔