Thursday, April 25, 2024

اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم کی خصوصی کمیٹیوں کا اجلاس

اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم کی خصوصی کمیٹیوں کا اجلاس
February 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم کی خصوصی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، وزیر دفاع پرویزخٹک ، گورنر سندھ ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار شریک ہوئے۔ اسدعمر، شفقت محمود، قاسم سوری بھی اجلاس میں موجود تھے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے سربراہ پرویز خٹک نےاتحادیوں سے مذاکرات رواں ہفتے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم سے شفقت محمود نے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ ق کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ساتھ ہیں، پریشانی والی کوئی بات نہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ اسد عمر کا کہنا تھا دونوں جماعتیں کراچی میں کام کرانا چاہتی ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہمارا وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں۔ گورنر سندھ بولے الجھی کوئی چیز نہیں جسے سلجھانا پڑے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے تحفظات کافی حد تک دور ہو گئے ہیں ، جلد وفاقی کابینہ میں واپس آئے گی۔