Friday, April 19, 2024

اتحادیوں کیساتھ مل کر کام کرینگے، امریکی صدر جوبائیڈن

اتحادیوں کیساتھ مل کر کام کرینگے، امریکی صدر جوبائیڈن
September 21, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا، فوجی طاقت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہونا چاہیے، افغانستان میں جنگ ختم کردی، یہ دہائی دنیا کیلئے فیصلہ کن ہے، آج کے فیصلوں کی گونج آئندہ نسلوں تک سنی جائیگی۔

انہوں نے کہا، دنیا کی سکیورٹی اور آزادی جتنی آج باہم منسلک ہے پہلے کبھی نہ تھی، نئی سرد جنگ یا دنیا میں تقسیم نہیں چاہتے۔ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی پاسداری کیلئے تیار ہیں۔

کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو نقصان ہوا، اس وباء سے سب نے مل کر لڑنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں، موسمیاتی تغیرات کے مقابلے کیلئے ترقی پذیر ممالک کیلئے امداد دوگنی کررہے ہیں۔

سائبر حملوں کا جواب دینے کا امریکا حق رکھتا ہے، گلوبائزیشن کے فوائد ہر ایک کو شیئر کرنے چاہئیں، دنیا میں دیرینہ مسائل کے حل کی کوششوں کو ترک نہیں کرسکتے۔ دنیا میں بھوک کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا 10 ارب ڈالر دے گا۔