Sunday, May 12, 2024

اتحادیوں کو منانے کا مشن، جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا پیغام ایم کیو ایم تک پہنچائیں گے

اتحادیوں کو منانے کا مشن، جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا پیغام ایم کیو ایم تک پہنچائیں گے
January 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اتحادیوں کو منانے کیلئے حکومت متحرک ہوگئی، جہانگیر ترین کل ایم کیو ایم کو منانے کراچی جائیں گے، ایم کیو ایم قیادت کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ہمراہ ہوں گے۔ اتحادیوں کو منانے کیلئے حکومت کی تگ ودو جاری ہے،اہم اتحادی ایم کیو ایم کو منانے کیلئے جہانگیر ترین کا طیارہ کل ایک بار پھر کراچی کیلئے اڑان بھرے گا، وزیراعظم کا خصوصی پیغام ناراض خالد مقبول صدیقی تک پہنچائیں گے اور انہی کے طیارے میں واپس اسلام آباد آئیںگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پراسد عمر بھی کراچی میں حکومتی کمیٹی کو جوائن کریں گے، حکومتی کمیٹی کے ممبران کل خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے جائز مطالبات جلد حل کرنے کی ہدایت کردی ،سندھ کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی منظوری دیدی، گرین لائن بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔